الیکشن میں سندھ کے قوم پرست مل کر حصہ لینگے ایاز پلیجو

عوامی تحریک 40حلقوں سے امیدوارں کا فیصلہ کرچکی ہے ، کارنر میٹنگ سے خطاب

ایاز پلیجو نے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے تاکہ عوام بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں. فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن سندھ کے قوم پرست ملکر لڑینگے۔

عوامی تحریک سندھ کی 40صوبائی وقومی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے امیدواروں کا فیصلہ کرچکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو قیصر میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ سندھیوں کو اپنے حقوق پاکستان کی حدود میں رہتے ہوئے ہی حاصل کرنا ہونگے،موجودہ حکمرانوں کا مقصد صرف پیسہ کمانا رہ گیاہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔




انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے کراچی میں نئی حلقہ بندی بہت ضروری ہے جبکہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے تاکہ عوام بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں، انھوں نے مزید کہا کہ زرداری بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو گلے لگا چکے ہیں اور موجودہ پی پی اب بینظیر اور بھٹو کی پارٹی نہیں رہی،عوام آئندہ الیکشن میں بھٹو کے نعرے کے فریب میں آنے کے بجائے اپنے حقوق کے محافظوں کو ووٹ دیں۔
Load Next Story