اسلام آباد پاکستان کلائیمیٹ چینج کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

سربراہ وزیر اعظم یا ان کا نامزد شخص ہوگا، کابینہ نے ایکٹ کی منظوری دے دی


Numainda Express November 04, 2016
’’پاکستان کلائیمیٹ چینچ کونسل‘‘ کاقیام عمل میں لایا جائیگا جسکے سربراہ وزیر اعظم یا ان کانامزد کردہ شخص ہوگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے اور موسمیاتی تبدیلی سے پیداشدہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے اوربین الاقوامی کنونشز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں پہلی مرتبہ ''پاکستان کلائیمیٹ چینج اتھارٹی'' کے نام سے ادارہ قائم کرنے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے تیارکردہ ''پاکستان کلائیمیٹ چینج ایکٹ2016'' کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس کودستیاب مسودہ کے مطابق سب سے پہلے ''پاکستان کلائیمیٹ چینچ کونسل'' کاقیام عمل میں لایا جائیگا جسکے سربراہ وزیر اعظم یا ان کانامزد کردہ شخص ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں