نواب شاہاہلسنت والجماعت کے رہنما پر فائرنگ

واقعے کیخلاف احتجاج، حملہ آور گرفتار کرنے کا مطالبہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے ضلعی نائب صدر محمد جعفر آزاد پر فائرنگ کی، فائرنگ سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے. فوٹو: فائل

اہلسنت والجماعت کے ضلعی نائب صدر پر فائرنگ، واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، ایئر پورٹ پولیس نے 2 حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے ضلعی نائب صدر محمد جعفر آزاد پر فائرنگ کی، فائرنگ سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور علاقے کی دکانیں بند کرادیں۔

بعد ازاں کبیر مسجد سے حافظ محمد حنیف عثمانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی میں شامل کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردیا، احتجاجی دھرنے سے حافظ حنیف عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت شہر کے پر امن حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم فدا حسین سولنگی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔
Load Next Story