پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

بعد ازاں دھند جھٹنے کے بعد موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا


ویب ڈیسک November 04, 2016
ساہیوال میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار ہے جب کہ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سے سیال موڑ تک اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد تک بھی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ساہیوال میں دھند کے باعث جی ٹی روڈ پر چک 18 کے قریب 2 ٹرکوں اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ، مانگا منڈی، پتوکی اور دیگر شہروں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر صفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال پر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دوران سفر تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ بعد ازاں دھند جھٹنے کے بعد موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں