این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر چاروں صوبوں کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

ایوارڈ کے ورکنگ گروپ سندھ کااجلاس،صوبوں کوتیل وگیس کی رائلٹی اوراشیا پرسیلزٹیکس کی وصولی کاحق دینے کامطالبہ


Numainda Express November 04, 2016
مالیاتی ایوارڈکی جلدتکمیل چاہتے ہیں،ممبران،وفاقی حکومت 4سال سے ایوارڈکی راہ میںرکاوٹیںکھڑی کررہی ہے،سلیم مانڈوی والا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ملک کے چاروں صوبوں نے وفاق کی جانب سے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں تاخیرپروزیراعظم نوازشریف کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈکے ورکنگ گروپ سندھ کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی اوراجلاس کو بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر پر ان کی دیگر صوبوں کے این ایف سی ممبران سے بات چیت ہوئی ہے اورسب صوبے این ایف سی ایوارڈکی جلد تکمیل اور اعلان چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاکہ ورکنگ گروپ سندھ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے این ایف سی ایوارڈکی تاخیر پر چاروں صوبے وزیراعظم نواز شریف کوخط لکھیں گے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی ایوارڈ کے اجرا پر مذاکرات شروع ہوسکیں۔

اجلاس میں صوبوں کو تیل و گیس کی رائلٹی اور اشیا پرسیلزٹیکس کی وصولی کا حق دینے کا مطالبہ بھی کیاگیا، سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد رائلٹی کی وصولی کااختیار صوبوں کودیاجائے جبکہ اشیا پرسیلزٹیکس کی وصولی بھی صوبوں کے حوالے کی جائے۔وفاقی حکومت صوبوں کے اختیارات اپنے پاس نہیںرکھ سکتی نئے این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے اختیارات بڑھانے پربات کی جائیگی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہاکہ وفاقی حکومت گذشتہ چارسال سے نئے این ایف سی ایوارڈ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرررہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے صوبوںکو انکے آئینی حقوق دینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں