امریکا کا جنوبی کوریا میں جدید میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا میں آئندہ 8 سے 10 ماہ میں جدید تھاڈ میزائل سسٹم نصب کریں گے، امریکی جنرل ونسٹ بروکس


ویب ڈیسک November 04, 2016
نیا میزائل سسٹم گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا، جنرل ونسنٹ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکا کے اعلیٰ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چین اور روس کی جانب سے مزاحمت کے باوجود جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوریا میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ونسنٹ بروکس کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن آئندہ 8 سے 10 ماہ میں سیئول میں جدید ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے جو گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں شمالی کوریا سے مقابلے کے لئے اپنے جوہری اثاثے رکھنے کے حوالے سے بیان سے ایشین پیسیفک خطے کی صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی جانب سے میزائل سسٹم کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف احتجاج کے باعث دو ماہ قبل تھاڈ میزائل کے مقام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری میزائل تجرے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا نے سیئول میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کی پنانگ یانگ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ اس معاہدے کے بعد چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بھی تناؤ پیدا ہوا تھا۔ چین کا موقف ہے کہ امریکا خطے میں اپنی جوہری صلاحیت بڑھا رہا ہے جس سے بیجنگ کی نیوکلیئر صلاحیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں