سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز کو پارکنگ فیس وصول کرنے سے روک دیا

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے 15 پندرہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔


ویب ڈیسک November 04, 2016
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے 15 پندرہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو پارکنگ فیس کی وصولی سے روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے صوبے کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست کے فیصلے تک پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا اور پارکنگ فیس کی وصولی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کردیا۔

درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ اس سےقبل بھی قرار دے چکی ہے کہ ایگزیکٹو افسر کے پاس فیس وصولی کا اختیار نہیں تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کار پر 200 اور موٹر سائیکل پر 50 روپے پارکنگ فیس وصول کر رہا ہے، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر سے 15 پندرہ نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سی بریز پلازہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر کی جانب سے پارکنگ فیس عائد کیے جانے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں