ترکی میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے جس میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ترک وزیراعظم


ویب ڈیسک November 04, 2016
دھماکہ خود کش تھا یا ڈیوائس کے زریعے کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس۔ فوٹو : اے ایف پی

ترکی کے شہر دیابکر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر دیار بکر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی میں کار بم دھماکے میں 9 فوجی ہلاک اور20 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیابکر میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ترک وزیراعظم علی بن یلدرم نے واقعے میں 8افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے جس میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترکی میں کار بم دھماکا،48 افراد زخمی

واضح رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں میں کردوں کے خلاف فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جب کہ کرد باغیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کئی سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں