عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت 7 نومبر کو کرے گا۔


ویب ڈیسک November 04, 2016
چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت 7 نومبر کو کرے گا۔ فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سپریم کورٹ نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کیں جو عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمنپیوں کی بنیاد پر دائر کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت 7 نومبر سے کرے گا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے درخواستوں کو پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق کیس کے ساتھ مقرر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کے لیے درخواستوں کی سماعت جاری ہے جو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں