آئندہ ہفتے بہت بڑے اور روشن چاند ’’سپر مون‘‘ کا دلفریب نظارہ کریں

14 نومبر کو ’’سپرمون‘‘ معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد روشن ہوگا اور اگلا منظر 2034 میں رونما ہوگا۔


ویب ڈیسک November 06, 2016
14 نومبر کو ’’سپرمون‘‘ معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد روشن ہوگا اور اگلا منظر 2034 میں رونما ہوگا۔

اگلے ہفتے کی 14 تاریخ کو یاد رکھیں کیونکہ اس رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگا جسے ''سپرمون'' کا نام دیا گیا ہے۔

نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سےقریب ترین ہوگا اور یہ موقع اب 25 نومبر2034 میں دوبارہ نمودار ہوگا۔ آخری مرتبہ جنوری 1948 میں سپرمون دیکھا گیا تھا اس دوران چاند کا منظر دیدنی ہوگا ۔ دلچسپ بات یہ ہے اس رات پورا چاند ہوگا اور جو اسے سپر سپر مون بنائے گا۔



ماہرینِ فلکیات کے مطابق مغربی شمالی امریکا، بحرالکاہل کے جزائر اور دیگر علاقوں میں یہ صبح کو نظر آئے گا جب کہ جن علاقوں میں یہ افق (ہورائزن) سے نیچے ہوگا تو زیادہ بڑا اور واضح منظر پیش کرے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس وقت سورج غروب ہوچکا ہوگا اور یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 7 بجے شام کو دیکھا جاسکے گا۔

ناسا کے مطابق 14 نومبر کو سپرمون کی روشنی جیمینیڈ شہابیوں (میٹیور) کی برسات کو ماند کردے گی اور اس سال انہیں دیکھنا مشکل ہوجائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی سال 14 دسمبر کو ایک اور سپرمون کا منظر دیکھنے کو ملے گا تاہم پورا چاند 14 نومبر کو ہی دکھائی دے گا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چاند زمین سے انتہائی قریب ہوگا اور یہ منظر 2034 میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |