کندھے کی انجری‘ اسٹین کے آئندہ6 ماہ تک کر کٹ سے باہر ہونے کا خدشہ

اسٹین کو گذشتہ برس بھی یہی تکلیف پیش آئی تھی تاہم پرتھ میں اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

اسکین ٹیسٹ میں ان کے دائین کندھے میں فریکچر ظاہر ہوا اور وہ ممکنہ سرجری کیلیے پرتھ ٹیسٹ کے اختتام پر وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کندھے میں تکلیف کے بعد آئندہ 6 ماہ کیلیے کر کٹ سے دور جا سکتے ہیں ' وہ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے ' دائیں کندھے کی سرجری ہونے پر انہیں کم ازکم آدھے سال کیلیے سائیڈ لائن ہونا پڑے گا۔


اسٹین کو گذشتہ برس بھی یہی تکلیف پیش آئی تھی تاہم پرتھ میں اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا' انہوں نے دوسرے دن ڈیوڈ وارنر کو ٹھکانے لگا کر آسٹریلوی اننگز میں دراڑ ڈالی تھی' جس کے بعد اسی اوور کی چوتھی گیند پر انجرڈ ہو کر میدان سے باہر جانے پر مجبورہوئے۔

اسکین ٹیسٹ میں ان کے دائین کندھے میں فریکچر ظاہر ہوا اور وہ ممکنہ سرجری کیلیے پرتھ ٹیسٹ کے اختتام پر وطن واپس لوٹ جائیں گے' مورن مورکل ہو بارٹ میں12 نومبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
Load Next Story