محکمہ اینٹی کرپشن ای میل اور واٹس ایپ پر کرپشن کے خلاف شکایت درج کرانے کی سہولت

شہری موبائل نمبر 03333468828 پر شکایات درج کراسکیں گے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے ،غلام قادر تھیبو


Staff Reporter November 05, 2016
جدید ٹیکنالوجی کی طرف پہلا قدم ہے اور جلد اینٹی کرپشن میں آٹو میشن سینٹر متعارف کروایا جائے گا، قادر تھیبو۔ فوٹو: فائل

سندھ میں واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے کرپشن کے خلاف شکایت اینٹی کرپشن میں درج کروائی جا سکتی ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل نمبر (03333468828) متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے اب کوئی بھی شخص بآسانی سے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ غلام قادر تھیبو نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سے پہلے عوام کو کرپشن کے خلاف شکایت درج کروانا اتنا آسان نہیں تھا مگر اب ایک میسیج اور ای میل کے ذریعے شکایات درج ہوں گی۔

غلام قادر تھیبو نے مزید کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اب عوام آگے آ کر کرپشن جیسے موذی مرض کو ختم کرنے میں اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی طرف پہلا قدم ہے اور جلد اینٹی کرپشن میں آٹو میشن سینٹر متعارف کروایا جائے گا جس سے افسران اور دیگر عملے کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں