’’ہتھیار برائے امن‘‘ کے عنوان سے کراچی میں دفاعی نمائش کی تیاریاں

4 روزہ نمائش منگل 22 نومبر سے شروع ہو گی، 70 سے زائد ممالک شریک ہوں گے


Staff Reporter November 05, 2016
پاکستان کی کچھ نئی مصنوعات خریداروں کیلیے دلچسپی کا باعث ہوں گی، میجر جنرل آغام مسعود اکرم۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ہتھیار برائے امن کے عنوان سے 9ویں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 22 نومبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گی، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر اہتمام اس نمائش میں 70سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں، یہ تعداد گزشتہ نمائش آئیڈیاز 2014 سے بہت زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، میجر جنرل آغا مسعود اکرم کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کچھ نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں جو شرکا کیلیے دلچسپی کا باعث ہوں گی اور ان کی خریداری کے لیے بڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہونے کی توقع ہے۔ نمائش کی تیاری میں ڈیپو کو مسلح افواج کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔

گزشتہ نمائش میں 38ممالک کی 338کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے تھے نمائش کے دوران انٹرنیشنل ڈیفنس سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں دفاعی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے، دفاعی نمائش کے سلسلے میں جمعہ 4نومبر کو مقامی ہوٹل میں ڈیپو کی جانب سے سینئر صحافیوں اور ایڈیٹروں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں