ٹیکس دہندگان کا آڈٹ پیرا میٹرک کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

ایف بی آرکی بورڈان کونسل کااجلاس،نئی آڈٹ پالیسی کے مسودے کاجائزہ لیا گیا


Irshad Ansari November 05, 2016
چیئرمین ایف بی آرکی ممبران کو پالیسی پر 2 دن میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرکی بورڈان کونسل نے آڈٹ پالیسی 2016کے تحت ٹیکس دہندگان کی پیرامیٹرک آڈٹ سلیکشن کرنے کی منظوری دے دی۔

نئی آڈٹ پالیسی کے اجرامیں تاخیرکے حوالے سے ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبرپرایکشن لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے یکم نومبرکوایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کا اجلاس بُلاکر نئی آڈٹ پالیسی کے مسودے کا جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایاکہ آڈٹ پالیسی 2016کے تحت ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ایئر 2015 کے آڈٹ کیلیے بے ترتیب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی بجائے پیرامیٹرک کی بنیاد پرآڈٹ کیلئے منتخب کیا جائیگا۔

اجلاس میںچیئرمین نے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ نئی آڈٹ پالیسی میںٹیکس دہندگان کوآڈٹ کیلیے منتخب کرنے اور آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کے حوالے سے جو پیرامیٹرز تجویز کئے گئے ہیں انکا جائزہ لیکردو دن کے اندر ممبرآڈٹ کو اپنی آرا و تجاویز پیش کریں تاکہ آڈٹ پالیسی 2016 کو جلد ازجلد حتمی شکل دی جاسکے۔

بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں ایف بی آرکی جانب سے ماضی میںکئے جانیوالے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اور پیرامیٹرک کی بنیاد پرآڈٹ کیلیے انتخاب کے بارے میں ہونیوالی مقدمہ بازی کا بھی تجزیہ پیش کیاگیاجس کے بعد چیئرمین نے ہدایت کی آڈٹ پالیسی2016بین الاقوامی سطح پرآڈٹ کے انتخاب کیلیے اپنائے جانیوالے بہترین طریقہ کارکو مد نظر رکھتے ہوئے تیارکی جائے۔

اس موقع پرممبر ٹیکس پیئرز آڈٹ نے نئی آڈٹ پالیسی کیلیے مرتب کردہ مسودے میں شامل کیے جانے والے متعدد پیرامیٹرزبارے بھی بورڈ ان کونسل کوآگاہ کیا۔ واضع رہے کہ ایکسپریس نے تیس اکتوبرکوخبر شائع کی تھی کہ ایف بی آرابھی تک ٹیکس ایئر 2015کیلیے ٹیکس دہندگان کا آڈٹ کرنے کی نئی آڈٹ پالیسی جاری نہیں کر سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں