بھارتی جنگی جنون جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید طیارے خریدنے کی تیاریاں

رواں ماہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ جاپان کے دوران یو ایس ٹو آئی طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پانے کا امکان


ویب ڈیسک November 05, 2016
یو ایس ٹو آئی طیارے زمین اور پانی کی سطح سے اڑان بھرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک طرف تو نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد سے جہاں مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہوئے تو وہیں پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی کشیدگی بڑھی جب کہ دوسری جانب بھارت مختلف ممالک سے اسلحہ خرید کر خطے کی سیکیورٹی کے لئے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے اور اب بھارت نے جاپان سے 10 ہزار کروڑ روپے مالیت کے جدید ترین طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر کے دوسرے ہفتے میں جاپان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سول نیوکلیئر کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس دورے میں جاپان سے جدید نوعیت کے ایک درجن یو ایس ٹو آئی طیارے خریدنے کا معاہدہ بھی کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت 1200 کروڑ ڈالر کے لڑاکا طیارے خریدے گا

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز بعد وزیر دفاع منوہر پاریکر کے زیر صدارت ڈیفنس ایکویزیشنز کونسل (ڈی اے سی) کا اجلاس ہو گا جس میں جاپان سے یو ایس ٹو آئی پراجیکٹ کے تحت 12 طیارے خریدنے کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاملات طے کئے جائیں گے۔ پانی کی سطح اور خشکی پر اترنے اور پرواز کرنے کے قابل، ایسے 6 طیارے بھارتی بحریہ اور 6 کوسٹ گارڈز کو فراہم کئے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون ممبئی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

ایسا طیارہ جو پانی اور خشکی دونوں سے پرواز کرنے اور اترنے کی صلاحیت رکھتا ہو اسے جل تھلیہ (ایمفی بیئس) طیارہ بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یو ایس ٹو آئی طیاروں کو سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ طیارے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 30 مسلح سپاہیوں کو فوری طور پر ریڈ زون میں اتارنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں