یمن 93فوجیوں کو حکومت کی مخالفت پر7 سال قید

ایلیٹ فورس کی وزارت دفاع کے محافظین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، اٹارنی جنرل.


Sana News December 17, 2012
ایلیٹ فورس کی وزارت دفاع کے محافظین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، اٹارنی جنرل. فوٹو: رائٹرز

یمن میں ایلیٹ گارڈ فورس کے ترانوے اراکین کو حکومت کی مخالفت اور وزارت دفاع کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کے جرم میں تین سے سات سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلیٹ گارڈ فورس کی کمان سابق صدر یمن علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد صالح نے کی تھی۔

17

علی عبداللہ صالح نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد استثنی کے عوض استعفی دے دیا تھا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ایلیٹ گارڈ فورس نے وزارت دفاع کے محافظین پر فائرنگ کی تھی جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں