توہین عدالتالطاف حسین کے وکیل جواب داخل کرینگے

تحفظات کی بناپرخودپاکستان نہیں آسکتے،عدالتی احکامات کی تعمیل وکیل کے ذریعے کرینگے

تحفظات کی بناپرخودپاکستان نہیں آسکتے،عدالتی احکامات کی تعمیل وکیل کے ذریعے کرینگے۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین توہین عدالت کیس میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آئیں گے، ان کے وکیل7 جنوری کو عدالت میں پیش ہو کر جواب داخل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہو کر جواب دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔




ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے باعث کسی صورت وطن واپس نہیں آئیںگے۔ ایم کیو ایم کے قائد عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے وکیل کے ذریعے توہین عدالت کے نوٹس کا جواب داخل کرائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story