فلپائن میں پولیس کے ہاتھوں منشیات کی تجارت میں ملوث ایک اور مئیر ہلاک

رونالڈو ایسپینوسا نے ان پولیس افسروں پر گولی چلائی تھی جو اسلحے کے لیے ان کی تلاشی لے رہے تھے، پولیس حکام

مقتول ایسپینوسا نے اگست میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن انھیں رہا کرنے کے بعد پھر سے گرفتار کیا گیا : فوٹو : سوشل میڈیا

فلپنائن کے شہر البیورا میں پولیس نے تلاشی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مئیر رونالڈو ایسپینوسا کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے وسطی شہر البیورا کے مئیر رونالڈو اسپینوسا کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات کی تجارت سے منسلک رونالڈو ایسپینوسا نے تلاشی کے دوران پولیس افسران پر گولی چلائی تھی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے رونالڈو اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔


ایسپینوسا نے اگست میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا لیکن انھیں رہا کردیا گیا اور پھر بعد میں منشیات اور اسلحے رکھنے کے الزامات میں انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ رونالڈو ایسپینوسا کی موت کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس بات کو واضح کیا جائے کہ جیل میں مقتول مئیر کی سیل میں اسلحہ کیسے آیا اور فائرنگ کیوں کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس مقابلے کے دوران منشیات اسمگلر میئر ساتھیوں سمیت ہلاک

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 'منشیات پر کریک ڈاؤن' کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جس کے تحت منشیات کے بڑے تاجروں اور اس سے منسلک میئرز کے خلاف بھی کارروائی شامل تھی۔ اور مجموعی طور پر اب تک فلپائن میں 'منشیات کے خلاف جنگ' میں تقریبا چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
Load Next Story