پرویز اشرف کو خط لکھنے کیلئے دو ہفتے کی مہلت
عدالت نے وفاق کو 12جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست...
این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے سوئس حکام کو خط لکھنے کی 8 اگست تک مزید مہلت دے دی ہے۔
عدالت نے وفاق کو 12جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا بھی آپشن دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کرواپس کردیا ہے اور مزید کہا ہے کہ وفاق نے عدالت سے خط کے حوالے سے احکامات واپس لینے کی جواستدعا کی وہ قبول نہیں کی جاسکتی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کے زیر صدارت پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، جس پر اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کئی اعتراضات اٹھائے جس پر جسٹس کھوسہ نے بنچ چھوڑ دیا۔
اٹارنی جنرل سمیت دیگر افراد نے اعتراضات کے درمیان مسئلہ اٹھایا ہے کہ جسٹس کھوسہ اس بنچ کا حصہ نہیں تھے جب این آر او کیس شروع ہوا تھا، لہذا وہ اب اس بینچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔
عدالت نے کہا کہ اعتراضات ان عدالتی احکامات پر اٹھائے گئے جووزیراعظم کو 26 جون اور 12 جولائی کو دیئے گئے تھے۔ لیکن ان احکامات کی کوئی بھی کاپی عدالت کو پیش کردہ درخواست کے ساتھ منسلک نہیں تھی۔
سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہوگی۔ گذشتہ روز وفاق کی طرف سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے سوئس حکام کو خط لکھنے سے انکار کے بعدآج سب نظریں عدالت عظمیٰ پر مرکوز ہیں۔