شادی کی بہت آفر ہیں لیکن بہنوں کی پسند سے کروں گا بلاول بھٹو

جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 05, 2016
جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، چیرمین پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی شادی کے ذکر پر شرماتے ہوئے اپنے ہونے والی دُلہنیا کو مشکلات سے بھی آگاہ کردیا۔

اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب شادی کا ذکر آیا تو بلاول بھٹو زرداری کے گالوں پر شرم سے سرخی اُبھر آئی اور انہوں نے معنی خیز مسکراہٹ میں کہا کہ مجھے شادی کے لیے کئی پیش کش ہوئی ہیں لیکن میں اسی لڑکی سے شادی کروں گا جسے میری بہنیں پسند کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں