’’ایکسپریس پررومانوی ڈراما ’’مناہل اورخلیل‘‘آج سے نشر ہوگا

’’ہٹلردیدی‘‘ ’’انامیکا‘‘ ’’کون بنے گاکروڑپتی‘‘ بھی کروڑوں ناظرین سے سند قبولیت حاصل کرینگے


Express Desk December 17, 2012
’’حسینہ چالباز‘‘اور’’مسٹرموم‘‘جیسے مقبول پروگرام پہلے ہی دیکھنے والوں سے دادسمیٹ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' آج سے اپنے دیکھنے والوں کے لیے بے شمار دلچسپ پروگرام پیش کررہا ہے۔

ان میں سرفہرست ہے محبت کی خوشبوئوں کی لپٹی اور چاہت کے نرم و نازک جذبوں میں گندھی دو معصوم دلوں کی کہانی ''مناہل اور خلیل''۔ اس رومانوی ڈرامے کی کہانی 20 سالہ لڑکی مناہل کے گرد گھومتی ہے۔ مناہل کی پیدائش عرفہ میں ہوتی ہے لیکن وہ اپنی فیملی کے ساتھ جرمنی چلی جاتی ہے، پیسٹری شاپ میں ملازمت کے دوران اسکی دوستی ساتھی نوجوان ملازم خلیل سے ہوتی ہے جسکا تعلق بوسنیا سے ہوتا ہے۔ جلد ہی یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے لیکن مناہل کا باپ زبردستی اس کی شادی ایک ترکی نوجوان مصطفیٰ سے کردیتا ہے، مناہل اور خلیل بھاگ کر استنبول پہنچ جاتے ہیں۔

انکی تلاش میں مناہل کا شوہر اور بھائی بھی استنبول چلے جاتے ہیں۔ اس کھیل کی کہانی ایسی محبت کے حصول کی ہے جسکے سفر میں ملن کے حسین مناظر سے پہلے جابجا جدائی کے خطرناک موڑ بھی ہیں۔ ترکی میں فلمائے گئے اس کھیل کی بدولت نہ صرف وہاں کے رسم و رواج اور روایات سے بخوبی آگاہی ہوگی بلکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنیکا اور ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے کا موقع بھی ملیگا۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ناظرین دیکھ سکیں گے نئے رنگ، نئے چہرے،اور وہ بھی نئے انداز میں۔اب ایکسپریس انٹرٹینمنٹ اپنی New Look کے ساتھ کہلائے گا ''ایکسپریس''۔ یہی نہیں بلکہ اب دنیا بھر میں ''ایکسپریس'' کے کروڑوں ناظرین دیکھ سکیں گے خوشیوں، محبتوں اور دلوں کو چھو لینے والے بے شمار منتخب دلچسپ اور معیاری پاکستانی پروگرام کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پروگرام بھی۔

07

''ایکسپریس'' کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے ناظرین کو ان کی پسند کے مطابق معیاری تفریح فراہم کی جائے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے علاوہ ''ایکسپریس'' دنیا بھر میں اپنے ناظرین کیلیے پیش کررہا ہے ایک منفرد اور زبردست سوپ جس کا نام ہے ''نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا'' اس کے ساتھ ساتھ ''ہٹلر دیدی'' ''انامیکا'' ''کون بنے گا کروڑ پتی'' کے علاوہ ''حسینہ چالباز'' اور ''مسٹر موم'' جیسے زبردست پروگرام پہلے ہی اپنے ناظرین سے داد سمیٹ رہے ہیں۔ ''ایکسپریس'' بڑے اعتماد کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہے کہ اس پر نشر کیے جانے والے ڈیلی سوپ اور سیریل ناظرین کو ایک ایسی شاندار تفریح اور مصروفیت فراہم کریں گے جس کی توقع ''ایکسپریس'' ہی سے کی جاسکتی ہے۔

غرضیکہ اب دنیا بھر میں ''ایکسپریس'' کے کروڑوں ناظرین گھر بیٹھے مختلف نوعیت کے بہترین ملکی اور غیر ملکی منتخب پروگرامز مستقل طور پر انجوائے کرسکیں گے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اب ''ایکسپریس'' اپنے کروڑوں ناظرین کے لیے نئے انداز میں پیش کرے گا، دنیا بھر کے نت نئے شوز، منفرد شٹ کامز اور زندگی سے بھرپور ڈراموں کا ایک حسین امتزاج جو انھیں فراہم کرے گا مکمل تفریح کہ ''ایکسپریس'' دیکھنے والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ہاں، یہ ہے انٹرٹینمنٹ!۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں