لاہور سے ابوظہبی جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

مسافر طیارے میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے جب کہ طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔


ویب ڈیسک November 05, 2016
مسافر طیارے میں 130 سے زائد مسافر سوار تھے جب کہ طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔ فوٹو؛ فائل

قومی ایئرلائن کے ابوظہبی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 295 لاہور سے براستہ رحیم یار خان ابو ظہبی جارہی تھی کہ اس دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور پائلٹ نے مہارت سے لینڈنگ کرتے ہوئے پرواز کو حادثے سے بال بال بچا لیا۔

ذرائع کےمطابق پرواز میں 130 سے زائد مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے جو ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں مکمل محفوظ رہے تاہم پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں