کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک November 05, 2016
مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر اورگرفتاریوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے شہر میں ڈرگ مافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی جب کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں اور شہر کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں