اپنے حقوق کیلیے تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دے کر دکھائیں گے ڈاکٹر فاروق ستار
25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسے کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کریں گے، سربراہ ایم کیوایم پاکستان
لاہور:
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم خیرات نہیں اپنا حصہ پورا لیں گے اور اپنے حقوق کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دے کر دکھائیں گے۔
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ کریں گے جس کے بعد باقاعدہ تحریک کا آغاز کریں گے، ہم خیرات نہیں لیں گے اور اپنا حصہ پورا لیں گے، اپنے حقوق کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دے کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست کی شام بہت سے لوگوں کے منہ میں پانی آیا اور وہ سمجھے یہ کشتی اب ختم ہوگئی لیکن 23 تاریخ کےبعد یہ کشتی پھر رواں دواں ہوگئی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم تشدد اور جرائم سے پاک ایم کیوایم بنائیں گے، ہماری پالیسیوں میں کوئی یوٹرن نہیں ہوگا، ہمارے گرفتار کارکنان واپس آئیں گے اور بہت جلد وسیم اختر بھی ہمارے درمیان ہوں گے، ہم میئر کراچی کو بہت جلد جیل سے باہر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے محافظ ہیں، شہر اور صوبے کے بلدیاتی انتخابات واپس لیں گے، کراچی میں پانی اور صفائی کا نظام بہتر بنائیں گے۔