پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے حکومت جاری رہیگی الطاف حسین صدر کو فون

گفتگو میں امن و امان اوراقتصادی صورتحال، توانائی بحران پر تبادلہ خیال، عوامی مسائل کے حل کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق


Staff Reporter December 17, 2012
گفتگو میں امن و امان اوراقتصادی صورتحال، توانائی بحران پر تبادلہ خیال، عوامی مسائل کے حل کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اتوار کو صدرآصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا۔

گفتگو میں دونوں رہنمائوں میں کراچی میں امن وامان اور ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ توانائی بحران اور اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم بطور اتحادی جماعت جمہوری اصولوں کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے موجودہ حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔ الطاف حسین کی جانب سے صدر زرداری کو کامیاب مفاہمتی پالیسی پر مبارک باد دی گئی۔صدر زرداری نے حکومت کی حمایت پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنمائوں نے ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔صدرآصف زرداری نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کی کامیابی سیاسی قوتوں کے تعاون اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جمہوری حکومت کی مدت اقتدار کامیابی سے پوری کرنے پر خوش ہوں۔ صدر نے کہا کہ مقررہ آئینی مدت کے دوران آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کے اتفاق رائے سے چیف الیکشن کمیشنر تعینات کیا گیا ہے۔

14

صدر زرداری نے کہا کہ انتقال اقتدار کے معاملات میں رکاوٹیں ڈالنے کا دور ہمیشہ کے لیے گزر چکا۔ اس موقع پر متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ کہ مفاہمتی پالیسی کی بدولت حکومت اپنی مدت پوری کرر ہی ہے۔

دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور ایئر پورٹ پردہشت گردوںکے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور بے گناہ افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ امن دشمن و ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلیے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

الطاف حسین نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل کیلیے بھی دعا کی۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف، وزیر داخلہ رحمٰن ملک ، خیبر پختونخواہ کی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حملے کا نوٹس لیا جائے اور ملوث دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں