فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا چیئرمین پی سی بی کو بھی افسوس

اگر میں سلیکٹر ہوتا تو بیٹسمین کو فہرست سے باہر نہ کرتا، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی، چیئرمین پی سی بی


Saleem Khaliq November 06, 2016
فواد کی عمر بھی اب بڑھتی جا رہی ہے اور اب مواقع نہ ملے تو مستقبل میں مشکل ہوگی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: فواد عالم کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو بھی افسوس ہے، انھوں نے کہا کہ اگر میں سلیکٹر ہوتا تو بیٹسمین کو فہرست سے باہر نہ کرتا، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی، فواد کی عمر بھی اب بڑھتی جا رہی ہے اور اب مواقع نہ ملے تو مستقبل میں مشکل ہوگی۔

چیئرمین نے کہا کہ لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے ملک کیلیے خدمات انجام دیں، ان کا انداز وائٹ بال کی کرکٹ سے زیادہ ریڈ گیند کیلیے موزوں ہے، مگر خوش قسمتی سے اب ہمارے پاس کئی دیگر اچھے کھلاڑی بھی آ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے تین مسلسل سنچریاں بنائیں،اے ٹیم میں باصلاحیت پلیئرز شامل ہیں، فخر زمان اور شرجیل خان عمدہ پرفارم کر چکے، مقابلے کی فضا زیادہ مگر مجھے امید ہے کہ فواد ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کرتے رہے تو انھیں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضرور ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔