فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن میں سب سے بڑا نقصان ہے۔


INP November 06, 2016
زکر برک فیس بک کے تقریبا 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریبا 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔ فوٹو: فائل

فیس بک کے بانی اور دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا، اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن میں سب سے بڑا نقصان ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق فیس بک ایف بی، ٹیک 30 کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔زکر برک فیس بک کے تقریبا 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریبا 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |