سعد رفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں مولا بخش چانڈیو

پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے اسموگ بن کر شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مشیر اطلاعات


Staff Reporter November 06, 2016
ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امرا اور ان کے حواریوں پر نظر ڈال لیں، بیان۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تنقید پر انھیںکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق پہلے ریلوے کی حالت سدھاریں پھر سندھ کی فکر کریں۔ خود خواجہ صاحب کی وزارت کارکردگی کے لحاظ سے قابل فخر نہیں۔

پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے اسموگ بن کر شہریوں کا جینا دوبھر کردیاہے، آلودگی اور گندگی کے باعث لاہور کے رہنے والوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق گندگی پر شہباز شریف کو لیکچر دیں۔ ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امرا اور ان کے حواریوں پر نظر ڈال لیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لاہور میں آئے دن ڈنگی قیامت کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔وفاقی وزیر اس کا بھی نوٹس لیں۔ ہزاروں بچے لاہور سے اغوا ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر اس کا بھی نوٹس لیں۔ پنجاب کے فرشتے حکمراں سستی روٹی کا بھی حساب دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان نہیں چھڑا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔