صوبوںمیں نگراں سیٹ اپکابینہ 12ارکان پرمشتمل ہوگی

نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا کے ناموں کیلیے نامزدگیوںکی چھان بین جاری،ذرائع


Sana News December 17, 2012
نگراں وزرائے اعلیٰ اورصوبائی وزرا کے ناموں کیلیے نامزدگیوںکی چھان بین جاری،ذرائع. فوٹو اے ایف پی

وفاق کے بعد صوبوں میں بھی نگراں صوبائی حکومتوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

صوبوں میں نگران وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ 10 سے 12 ارکان پر مشتمل ہو گی ۔ فی الحال یہ تیاریاں صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی گئیں ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کے ناموں کو حکومتی سطح پر حتمی شکل دیا جا رہا ہے ۔

18

ذرائع کے مطابق صوبوں میں نگران وزراء اعلیٰ کیلئے نامزدگیوں کی چھان بین ہو رہی ہے ۔ متعلقہ اداروں کو متوقع نگران صوبائی وزراء کے حوالے سے چھان بین کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔وزرائے اعلیٰ نے نگراں کے مجوزہ ناموں پر اپنی اپنی جماعتوں کی قیادت سے بھی مشاورت کی ہے جبکہ قائد حزب اختلاف کو ان کو آگاہ کئے جانے پروہ بھی اپنی پارٹی قیادت کو اعتماد میں لے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں