جان کیری امریکی وزیرخارجہ کے مضبوط امیدوار بن گئے

صدارتی انتخاب لڑنے والے سینیٹر کیری وزارت خارجہ کے منصب پر فائز ہوجائیں گے۔

صدارتی انتخاب لڑنے والے سینیٹر کیری وزارت خارجہ کے منصب پر فائز ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے سینیٹر کیری کو ہیلری کلنٹن کی جگہ نیا وزیر خارجہ نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔


تاہم ریاست کنیکٹی کٹ میں اسکول حملے کے سوگ اور دیگر قانونی لوازمات پورے کرنے کی ضرورت کے تحت ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک ڈیموکریٹک سینیٹر نے سی این این کو بتایا کہ جان کیری کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک ہفتے میں کردیا جائے گا، اس کی حتمی منظوری سینیٹ دے گا، جس کے بعد 2004 میں صدارتی انتخاب لڑنے والے سینیٹر کیری وزارت خارجہ کے منصب پر فائز ہوجائیں گے۔
Load Next Story