کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن داخلی و خارجی راستے سیل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 50 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔


ویب ڈیسک November 06, 2016
پولیس نے رات گئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ یوسف مرزا کو بھی حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن کیا جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اوررینجرزنے ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک رپیٹر اوردو پستول بھی برآمد کی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی قتل کے الزام میں گرفتار

واضح رہے کہ پولیس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دو افراد کے قتل کے الزام میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا جب کہ گزشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ یوسف مرزا کو بھی رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 50 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے علامہ یوسف مرزا اور فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جب کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل رضا عابدی ان کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے، ان کی رہائی کے لئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |