ابھیشیک نے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ دیکھے بغیرہی اہلیہ ایشوریا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ایشوریا "اے دل ہے مشکل" کی شوٹنگ کے دوران نہایت حسین لگ رہی تھیں، ابھیشیک بچن


ویب ڈیسک November 06, 2016
بدقسمتی سے میں نے ابھی تک فلم نہیں دیکھی ہے لیکن آنے والے ہفتے ضرور دیکھوں گا، ابھیشیک۔ فوٹو: فائل

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا کر کے ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 'اے دل ہے مشکل' سینیما گھروں میں اپنی کاسٹ اور اداکاروں کی بہترین پرفارمنس کے باعث خاصی پسند کی جارہی ہے اور اب اس فہرست میں ابھیشیک بچن بھی شامل ہوگئے جنہوں نے فلم تونہیں دیکھی لیکن اپنی اہلیہ ایشوریا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن سے جب فلم "اے دل ہے مشکل" کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے میں ابھی تک فلم نہیں دیکھ سکا کیونکہ آج کل اپنی فٹبال ٹیم کے ساتھ بہت مصروف ہوں تاہم آئندہ ہفتے یہ فلم ضروردیکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب "اے دل ہے مشکل" کی شوٹنگ جاری تھی تو فلم کے کچھ حصے ضرور دیکھے تھے جن میں ایشوریا نہایت خوبصورت اورحسین لگ رہی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشوریا رائے نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسرکرن جوہر اورفلم کی پوری ٹیم سے بہت خوش ہوں اور ان فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''اے دل ہے مشکل'' سے رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر نکال دیئے

واضح رہے کہ اداکارہ ایشوریا کو فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیرکپورکے ساتھ بوس و کنارکے مناظردیکھ کر بچن خاندان کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ایشوریا کا کہنا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے، وہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |