گجرانوالا اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں 15 افراد زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کم عمرافرادسوارتھے اوروہ موج مستی کرتے ہوئے گاڑی کوتیزرفتاری سےچلارہےتھے، پولیس


ویب ڈیسک November 06, 2016
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

گجرانوالا اور فیصل آباد میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانولا میں جی ٹی روڈ پر لاہورکی طرف جانے والی تیزرفتارگاڑی توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے سٹرک کے دوسری جانب چلی گئی اورمخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کم عمر افراد سوارتھے اور وہ موج مستی کرتے ہوئے گاڑی کو تیزرفتاری سے چلا رہےتھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں کھرڑیانوالا کے قریب تیز رفتاربس نے کارکو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں