حسنی مبارک جیل کے واش روم میں گرنے سے زخمی

حکام کے مطابق معذول صدر کو قاہرہ کے جنوبی علاقے میں واقع جیل کی طبی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں


APP December 17, 2012
حکام کے مطابق معذول صدر کو قاہرہ کے جنوبی علاقے میں واقع جیل کی طبی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں. فوٹو: فائل

مصر کے معذول صدر حسنی مبارک جیل کے واش روم میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے ۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق معذول صدر گزشتہ روز واش روم میں پھسل کر گر پڑے جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹیں آئیں۔ حکام کے مطابق معذول صدر کو قاہرہ کے جنوبی علاقے میں واقع جیل کی طبی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔ سابق صدر گذشتہ سال 11فروری کو عوامی احتجاج کے بعد معذول کر دیے گئے تھے جبکہ عوامی تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف تشدد کے الزامات میں گذشتہ برس جون میں انھیں عمر قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں