امریکا کا حشر بھی سویت یونین جیسا ہوگا گورباچوف

سویت یونین کی طرح امریکاکی بھی تباہی زیادہ دورنہیں۔


INP December 17, 2012
سویت یونین کی طرح امریکاکی بھی تباہی زیادہ دورنہیں۔ فوٹو: فائل

سوویت یونین کے آخری سربراہ گورباچوف نے کہاہے کہ امریکاتباہی کے دہانے پرہے اگر امریکاکی منافقانہ پالیسیاں نہ بدلیں تواس کا حشربھی سوویت یونین جیساہوگا۔

میخائیل گورباچف نے مشرقی وسطیٰ اورکالے پانیوں کے مستقبل کے بارے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان پر جارحیت اورقبضہ سویت یونین کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا،امریکابھی وہی غلطی دہرارہاہے اورسویت یونین کی طرح امریکاکی بھی تباہی زیادہ دورنہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں