وزیرداخلہ کا اسلحہ لائسنس اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغور

نئے لائسنسوں کا اجراء دسمبر2016 یا جنوری 2017 میں شروع کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 06, 2016
اسلحہ لائسنسوں کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا: فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چودہری نثار نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغور شروع کردیا ہے جس کے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ چودہری نثارنے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغورشروع کردیا ہے، نئے لائسنسوں کا اجراء دسمبر 2016 یا جنوری 2017 میں شروع کیا جائے گا جب کہ اسلحہ لائسنسوں کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کی تجدید کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع

اجرا کے بعد پہلے ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ججوں اورصحافیوں کولائسنس ملیں گے اورڈاکٹروں، سرمایہ کاروں سمیت تاجروں کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے جب کہ تعلیمی اداروں سمیت مختلف انسٹی ٹیوٹس کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں