امریکی صدارتی انتخاب میں ایک روز باقی میجک گراف میں ہلیری کو ٹرمپ پر سبقت
37 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل جاری، 3 ریاستوں میں دہشت گردی کا خدشہ
امریکی صدارتی انتخاب میں صرف ایک دن باقی رہ گیا اور دونوں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم بھی عروج پر ہے جب کہ 37 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، دونوں امیدوار ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جب کہ الیکنش کے دوران القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ریاستی حکام کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔ القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے باعث نیویارک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہےکہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس رپورٹ میں کسی خاص مقام یا ممکنہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر بننے کے میجک فیگر کے اعداد و شمار کے مطابق ہلیری کلنٹن 227 جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 164 ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔ اب تمام نظریں 3 اہم ترین ریاستوں فلوریڈا، اوہایو اور پینسلوینا پر لگی ہوئی ہیں، ان ریاستوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔
ادھر 37 ریاستوں میں قبل از ووٹنگ کا عمل جاری ہے، انتخابی مہم میں گلوکار اور اداکار بھی کود پڑے ہیں۔ اوہایو میں ہلیری کلنٹن کی ریلی میں معروف اداکار بیونسے اور جے زی نے پرفارم کر کے ہلیری کے حق میں آواز بلند کی۔