وزیر اعظم نے صوابدیدی بجٹ کیلیے مزید 10ارب روپے مانگ لیے

32ارب روپے جاری کیے جاچکے ، منصوبہ بندی کمیشن کو احکام موصول ہوگئے ،ذرائع


Online December 17, 2012
راجا پرویز اشرف 22ارب روپے رواں سال کے پہلے ساڑھے 3 ماہ میں خرچ کر چکے ہیں۔ فوٹو :اے ایف پی/فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے سالانہ صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کیلیے مزید 10ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

یہ فنڈان 10ارب روپے کے علاوہ مانگے گئے ہیں جو وزیر اعظم نے اپنے صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کے 22ارب روپے خرچ کرنے کے بعد مانگے تھے اگر یہ 10ارب روپے بھی جاری کردیے جاتے ہیں تو رواں مالی سال 2012-13کے دوران وزیر اعظم کا سالانہ صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کا حجم 22ارب روپے سے بڑھ کر 42ارب روپے ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق اضافی10ارب روپے کا بندوبست کرنے کیلیے منصوبہ بندی کمیشن کووزیر اعظم کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔

01

وزیر اعظم نے 22ارب روپے کا اپنا ساراسالانہ صوابدیدی ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 3 ماہ میں خرچ کردیا تھا جس کے بعدنومبر میں 10ارب روپے کے اضافی فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم کیلیے جاری کردہ 32ارب روپے کے علاوہ مزید 10ارب روپے جاری کرنے کو کہا گیا ہے وزیر اعظم کورقم کا اجرا رواں مالی سال کے لیے مختص کردہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کو بری طرح متاثر کرے گا کیوں کہ منصوبہ بندی کمیشن کو دوسری مدوں میں کٹوتی کرکے وزیر اعظم کے ترقیاتی بجٹ کیلیے رقم مختص کرنا پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں