صدرزرداری بینظیرکی برسی پرانتخابی روڈمیپ کا اعلان کرینگے

پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتوں کے مرکزی قائدین کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی،ذرائع


Malik Manzoor Ahmed December 17, 2012
انتخابات کے انعقادکے بارے میں واضح اعلان کے بعدتمام قیاس آرائیاں دم توڑجائینگی،پی پی رہنما۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری بینظیر بھٹو شہید کی 27 دسمبرکوبرسی کے موقع پرایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران عام انتخابات اورنگراں سیٹ اپ کے روڈمیپ کااعلان کرینگے۔

صدرکے قریبی ذرائع نے ''ایکسپریس''کو بتایاکہ صدر زرداری پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتوں کے مرکزی قائدین کیساتھ اس سلسلے میں مشاورت مکمل کرچکے ہیں۔

03

صدر عام انتخابات کے التوا، اسمبلیوں کی مدت میں اضافے اور نگراں سیٹ اپ سے متعلق پھیلائی گئی قیاس آرائیوں کے تناظرمیں مجوزہ روڈمیپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی کے ایک سرکردہ رہنما نے کہا کہ صدر کی طرف سے انتخابات کے انعقادکے بارے میں واضح اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں