عراق میں 2 خود کش حملوں میں 11 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ایمبولنس شہر کے وسط میں دھماکے سے اڑادی، پولیس


ویب ڈیسک November 06, 2016
خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ایمبولنس شہر کے وسط میں دھماکے سے اڑادی، پولیس ۔ فوٹو : اے ایف پی

عراق میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی شہر تکرت میں حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ایمبولینس شہر کے وسط میں دھماکےسے اڑادی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ دوسرا خودکش حملہ سمارا میں ہوا جہاں حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پارک سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم حملے داعش کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں