لندن اولمپکس برطانوی اخبار”دی سن“ کے خلا ف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا

ہائی کمیشن کو جو لسٹ آتی ہے اسی پر ویزا دیا جاتا ہے

دی سن اخبار خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف شروع سے اسی قسم کی غلط خبریں شائع کرتا ہے ۔ ہائی کمیشن کو جو لسٹ آتی ہے اسی پر ویزا دیا جاتا ہے ۔ فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا جعلی پاسپورٹ اسکینڈل شائع کرنے والے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چئرمین نادرا نے تمام حقائق کے ساتھ بریفنگ میں شرکت کی جہاں کابینہ نے مقدمے دائر کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے نمائندے کے مطابق کئی دفعہ مارضی میں بھی پاکستان پر دھبے لگے ہیں کہ پوری ٹیمیں غائب ہوچکی ہے۔ جبکہ یہ سب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ دی سن اخبار خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف شروع سے اسی قسم کی غلط خبریں شائع کرتا ہے ۔ ہائی کمیشن کو جو لسٹ آتی ہے اسی پر ویزا دیا جاتا ہے ۔ ہی سب بنی بنائی کہانیاں ہیں۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اس بات کی وضاحت کی ہے انٹرنیشل اولپکس ایسوسی ایشن کی طرف سے آئی ہوئی لسٹ کو دیکھتے ہوئے کہ برطانیہ کھلاڑیوں کو ویزا دیتا ہے۔ جس کے لئے باقاعدہ درخواست آتی ہے اور اسکروٹنی بھی کی جاتی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے لندن اولمپکس ویزوں کا جعلی کام کرنے والی انسانی سمگلر نزہت صبا نازعرف میڈم بابری کو چھاپے مار کر گرفتار کرلیا ہے۔ بابری کے خلاف اسمگلنگ کے ساتھ مقدمات درج ہیں۔میڈم بابری اس اسکینڈل کے لئے اخبار اشتہارات جگہوں کا استعمال کیا.

شکایت کندہ عبدالستار نے اخباری اشتہار کے ساتھ ایف آئی اے کے پاس گیا تھا اور اس نے بتایا کہ اس عورت نے پانچ لوگوں کی فیس کے طور پر 1،500،000 روپئے لئے تھی یعنی 300،000 روپئے فی بندہ۔ لیکن ان تمام پیسوں کے عوض اس کو ویزا نہ مل سکا۔


ایف آئی اے نے عبدالستار کی اطلاع ملنے پرچھاپے مار کر ملزم میڈم بابری کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے، ایف آئی اے نے اس کے قبضے سے مزید پانچ پاسپورٹ بھی برآمد کئے ہیں۔

ایف آئی اے نےپاسپورٹ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ اقبال شاہد کورہاکردیاگیاہے۔ایف آئی اے نے اولمپک ایسوسی ایشن اور ہاکی فیڈریشن سے پاسپورٹ اسکینڈل کے سلسلے میں ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جو آج مہیا کردیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایف آئی اے نے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جو کہ جعلی پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث تھے۔

برطانیہ کے اخبار ڈیلی سن نے پیر کو ایک اسکینڈل پر سے پردہ اٹھایا تھا، جس میں لاہور کے سیاست دان اور دیگر حکام شامل ہیں، اس اسکینڈل میں پاکستانی شہری کو اولمپک وفد کے ہمرای انگلینڈ لایا گیا تھا تاکہ وہ 27 جولائی 2012 بروز جمعہ کو شروع ہونے والے اولمپک کا حصہ بن سکے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story