بھارتی عدالت نے اداکار آدتیہ پنچولی کو ایک سال قید کی سزا سنادی
عدالت نے 2005 میں آدتیہ پنچولی کی جانب سے پڑوسی پر تشدد کرنے کے جرم میں ایک سال قید اور20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی
بھارتی عدالت نے اداکار آدتیہ پنچولی کو پڑوسی پر تشدد کرنے کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔
بالی ووڈ اداکار آدتیہ پنچولی نے 1986 میں فلمی کیرئیر کی شروعات کی اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم وہ فلموں میں ولن کے کردار میں ہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں جب کہ اداکار ہمیشہ سے ہی متنازع رہے اور کئی مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے لیکن اب انہیں مارپیٹ کے مقدمے میں سزا سنا دی گئی ہے۔
ممبئی کی علاقے اندھیری کی مقامی عدالت نے 2005 میں آدتیہ پنچولی کی جانب سے پڑوسی پر تشدد کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایک سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی تاہم مجسٹریٹ نے سول کورٹ میں اپیل دائر کرنے تک اداکار کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں جیل نہیں بھیجا گیا۔