زرداری نواز سمجھوتا کرانیوالوں کو جانتا ہوں انہیں شکست ہوگی عمران خان

خواتین کو حقوق نظام کی تبدیلی سے دینگے دیہاتوں میں عدالتیں ، مراکزصحت، بچیوں کی تعلیم لازمی قرار دی جائیگی


Lady Reporter/INP December 17, 2012
خواتین کی مخصوص نشستوں کیخلاف ہوں، زرداری اور نوازشر یف سونامی کا راستہ روکنے کیلیے ایک ہو رہے ہیں، رہنمائوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اسمبلیوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیخلاف ہیں کیونکہ بغیر الیکشن اسمبلی میں آنیوالی خواتین پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

دیہات میں لوگوں کو طاقت دیں گے جو خود تھانوں اور تعلیمی اداروں کانظام چلائیں گے، خواتین کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیے ،خواتین کو ان کے حقوق اور آزادی باہر سے نہیں بلکہ ملک کے اندر نظام کی تبدیلی سے دیں گے ، اپنی والدہ مرحومہ سے متاثر ہوں اگر میری ماں پڑھی لکھی نہ ہوتیں تو میں آج اس مقام پر نہ ہوتا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبۂ خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر وائس چئرمین شاہ محمود قریشی ،جسٹس (ر) ناصرہ جاوید ، سیمی راحیل اور ڈاکٹر سعد بشیر ملک نے بھی خطاب کیا۔

کنونشن میں سینڑوں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر مختلف ڈاکومنٹری فلمیں بھی دکھائیں گئیں، خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں موجود اس وقت مخصوص نشستوں کی اراکین کی تعلیم اور سیاسی تربیت نہیں ہے ،ہم خواتین کو براہ راست منتخب ہونے کا مواقع فراہم کریں گے ، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں عام لوگوں کو پاور ملے گی ، کوئی ایم پی اے، ایم این اے اپنی مرضی کے فیصلے نہیںتھوپ سکے گا ، دیہاتوں میں عدالتیں ،خواتین کی صحت کے مراکز قائم ہونگے ، بچیوں کی تعلیم لازمی قرار دی جائے ، فیصد کر دیں گے۔

10

دریں اثناء آئی این پی کے مطابق پارٹی رہنما ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشر یف تیسری مر تبہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں' آصف زرداری اور نوازشر یف سونامی کا راستہ روکنے کیلیے ایک ہو رہے ہیں 'دونوں میں سمجھوتہ کون اور کہاں کروا رہا ہے سب کچھ جانتاہوں' دو تہائی اکثر یت کو خواب دیکھنے والوں کے ہاتھوں شکست کے سواکچھ نہیں آئیگا، وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب قوم کو کر پٹ حکمرانوں اور سیاست دانوں سے نجات دلائیں گے اور ان سے ملکی خزانہ سے لوٹی گئی دولت کی پا ئی پائی وصول کی جائیگی ،آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |