پرتھ ٹیسٹ میں آسٹريليا پر شكست كے بادل منڈلانے لگے

آسٹریلیا نے 539 رنز كے تعاقب ميں 4 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے۔


ویب ڈیسک November 06, 2016
آسٹریلیا نے 539 رنز كے تعاقب ميں 4 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹريليا پر شكست كے بادل منڈلانے لگے، پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 539 رنز كے تعاقب ميں 4 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز بنالئے۔

جنوبی افريقا کی جانب سے ديئے گئے 539 رنز كے ہدف كے تعاقب ميں ميزبان آسٹريليا نے 169 رنز پر 4 وكٹيں گنوا ديں ۔ عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز كے ساتھ ناٹ آؤٹ ہيں۔ پرتھ ٹيسٹ كے چوتھے روز جنوبی افريقا نے اپنی دوسری اننگز 540 رنز 8 كھلاڑی آؤٹ پر ڈكليئر كر دی اور آسٹريليا كو جيت كيلئے 539 رنز كا ہدف ديا، وارنن فلينڈر 73 اور كوئنٹن ڈی کوک 64 رنز بناكر آؤٹ ہوئے جبكہ كيشوو مہاراج 41 رنز كے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ہيزل ووڈ، پيٹر سڈل اور مچل مارش نے 2،2 وكٹيں حاصل كيں ۔

آسٹريليا نے چوتھے روز كھيل ختم ہونے تک 4 وكٹوں كے نقصان پر 169 رنز بنا لئے اور اسے جيت كيلئے مزيد 370 رنز دركار ہيں ۔ شان مارش 15 ، ڈيوڈ وارنر 35 ، كپتان اسٹيون اسمتھ 34 اور ايڈم ووجز ايک رن بنا كر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ 58 اور مچل مارش 15 رنز كے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ پروٹیز کی جانب سے كگيسو ربادا نے 3 وكٹيں حاصل كيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔