خفیہ ای میل ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو کلئیر قرار دے دیا

ہیلری کلنٹن کیخلاف ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے،ایف بی آئی


ویب ڈیسک November 07, 2016
ہیلری کلنٹن کیخلاف ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے،ایف بی آئی۔ فوٹو: فائل

امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر کلئیر قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ سابق وزیرخارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف خفیہ ای میل کے معاملے میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اس لئے خفیہ ای میل کے معاملے کو یہیں ختم کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے 28 اکتوبر کو ہیلری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور ابتدائی سروے میں انہیں 3 پوائنٹس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک مرتبہ پھر ایف بی آئی کی جانب سے کلئیر قرار دینے کے بعد ان کے حامی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے مہینے میں ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کو خفیہ ای میل کی تحقیقات کے دوران انہیں کلئیر قرار دیا تھا اور صدارتی انتخاب سے صرف 11 روز قبل ایف بی آئی نے بعض ای میل ملنے کے بعد دوبارہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں