کراچی میں صبح سویرے شدید دھند کا راج

شدید دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔


ویب ڈیسک November 07, 2016
شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 100 میٹر تک رہ گئی، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

شہر میں صبح سویرے ہونے والی شدید دھند کے باعث حد نگاہ بہت کم رہ گیا جس کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ 50 سے 100 میٹر تک ہو گئی جب کہ دھند کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی آمدورفت بھی تاریخ کا شکار ہوئی۔

پی آئی اے کی فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کو نوابشاہ کی جانب موڑ دیا گیا جب کہ استنبول سے آنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو دبئی میں روک دیا گیا تاہم سورج نکلتے ہی دھند چھٹنے لگی اور مطلع صاف ہونے لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |