شامی فوج کی اسکول پر بمباری 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
زخمی ہونے والے بچوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک اور دھماکوں کی شدت سے چہرے ناقابل شناخت ہوگئے ہیں، تنظیم انسانی حقوق
شام کے شہر حراستا میں اسکول پر فضائی بمباری سے 6 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع شہر حراستا میں بچوں کے اسکول پر بمباری سے کم از کم 6 بچے ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت
انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری کے ڈائریکٹر عبدالرحمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حراستا شہر میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک اور دھماکوں کی شدت سے چہرے ناقابل شناخت بھی ہوگئے ہیں فضائی بمباری میں 4 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔