کوئٹہ فائرنگ سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ضلع کچہری کے قریب فائرنگ سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ خادم حسین نوری سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ خادم حسین نوری دفتر جارہے تھی کہ راستےمیں شارع اقبال پرضلع کچہری کےقریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، ملزمان نے فرار ہوتے وقت جناح روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں پربھی فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی سنگین خان اور کانسٹیبل رجب خان موقع پرجاں بحق جبکہ کانسٹیبل رؤف زخمی ہوگیا۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔