حکومت نے سرل لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان ہوں گے جب کہ دیگر ارکان میں خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں
حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق متنازع خبر کے معاملے پر جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق انگریزی اخبار کی خبر پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان ہوں گے جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، صوبائی محتسب پنجاب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں خفیہ ایجنسیوں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سیکیورٹی لیکس؛ تحریک انصاف اورعوامی تحریک نے وزیرداخلہ کی کمیٹی مسترد کردی
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا فیصلہ دو روز قبل پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے درمیان اہم ملاقات کے بعد کیا گیا جب کہ کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم خبر کیسے میڈیا تک پہنچی اور پھر شائع کیسے ہوئی، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیٹی وزیراعظم نوازشریف کو رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کا نام 2013 میں نگراں وزیراعظم کے طور پر بھی زیر غور رہا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے پر وزیر داخلہ کی مجوزہ کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔