خیبر ایجنسی جمرود بازار میں دھماکا20 افراد جاں بحق 50 زخمی

دھماکا بس اسٹینڈ کی خواتین انتظار گاہ میں ہوا، عینی شاہدین


ویب ڈیسک December 17, 2012
دھماکا بس اسٹینڈ کی خواتین انتظار گاہ میں ہوا، عینی شاہدین. فوٹو رائٹرز

GENEVA: جمرود بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام بشیر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود بازار میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بس اسٹینڈ میں خواتین کی انتظار گاہ میں ہواجس کے بعد دکانوں اور گاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ٹیمیوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |